لاہور(نیوز ڈیسک) عالمی بینک نے صوبے میں جاری مختلف پروگراموں پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ازالے کےلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی کے اراکین سرمایہ کاری اور سکلڈ ڈویلپمنٹ کے پروگرام پر عالمی بینک کے ساتھ مل کر نئی پالیسی او رگائیڈ لائن بنائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی بینک کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پیش کی جانے والی رپورٹ حکومتی اداروں کی طرف سے صوبے میں جاری مختلف پروگراموں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عالمی بینک کے تحفظات کے ازالے کے لئے سیکرٹری انڈسٹریز نبیل جاوید ، سیکرٹری لیبر علی سرفراز سمیت دیگر افسران پر مشتمل سات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو اس سلسلہ میں رابطہ کر کے نہ صرف تحفظات دور کر ے گی بلکہ عالمی بینک کے ساتھ مل کر نئی پالیسی اور گائیڈ لائن بھی بنائے گی۔