اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

قطر سے ایک لاکھ40ہزار مکعب ایل این جی لانے والا دوسرا جہاز آج پہنچے گا

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاک قطرسمجھوتے کے بعد دوسرا ایل این جی جہاز پاکستان کی سمندری حدود (آئوٹر)میںداخل ہوگیا ہے اور توقع ہے کہ بدھ کوتقریباً تین کلومیٹر لمبا یہ جہاز پورٹ قام پر لنگر انداز ہوگا،قطر سے آنیوالا ایل این جی کا یہ جہاز ایک لاکھ 40ہزار مکعب میٹر لکویفائیڈ گیس لیکر آرہا ہے،اورپورٹ قاسم پر قائم شدہ اینگرو ایلانگی کمپنی کے فلوٹنگ ٹرمنل پر سات دن میں سوئی سدرن گیس کے نظام میں منتقل کرے گا قطر سے معاہدے کے تحت ایل این جی کا تیسراجہاز 15 مارچ کو،چوتھا23اور 5واں 31مارچ 2016 ایل این جی جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہونگے ،پورٹ قاسم اتھارٹی کے ترجمان ندیم احمد کا کہنا ہے کہ قطر معاہدے کے تحت دوسرا جہاز بدھ کو تقریباً گیارہ بجے دوہپر میں لنگر انداز ہوگا ، جہاز 294میٹر لمبا ہے ۔جنگ رپورٹر رفیق بشیر کے مطابق اینگرو ایل این جی کے آپریشنل ہیڈ عثمان محمود کے مطابق پورٹ قاسم کا فلوٹنگ ٹرمنل 400 ایم ایم سی ایف ڈی جبکہ زیادہ سے زیادہ600 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی گنجائش رکھتا ہے،جبکہ ری گیسفکیشن پلانٹ 5 سو ایم ایم سی ایف ڈی مائع گیس کو نیچرل گیس میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے .۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…