کراچی(نیوز ڈیسک) اصلی نوٹ کو کیسے پرکھیں ؟ اسٹیٹ بینک نے روپے کے سیکیورٹی فیچرز بتانے والی ویڈیو اور موبائل ایپلیکیشن متعارف کرا دی۔”روپے کو پہچانو” کے عنوان سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے عوام کی آگاہی کے لیے چلائی گئی مہم کے تحت اب ویڈیوز اور اسمارٹ فون ایپلیکیشن بھی متعارف کرا دی گئی ہیں۔اسمارٹ فون ایپلیکیشن ” پاکستانی بینک نوٹس” ایپل اور اینڈ رائیڈ پلیٹ فارم پر چل سکے گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام کی آگاہی کے لیے ایپلیکیشن میں اصلی کرنسی نوٹ کی خصوصیات بتائی گئی ہیں۔اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام بینکس اپنی ویب سائیٹ پر ایپلیکیشن اور ویڈیوز کے لنک پیسٹ کریں اور 26 مارچ 2016 تک ہدیات اور احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کریں۔