اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فروری کے دوران دنیا بھر میں صنعتی پیداوار کی رفتار سست رہی،ایشیا ءمیں پیداواری سرگرمیاں سکڑتی نظر آئیں ‘ رپورٹ

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک) ماہرین اقتصادیات نے کہا ہے کہ فروری 2016 کے دوران دنیا بھر میں صنعتی پیداوار کی رفتار سست رہی،ایشیا ءمیں پیداواری سرگرمیاں سکڑتی نظر آئیں ،جبکہ یورپ اور امریکہ میں صنعتی پیداوار بھی کم رہی۔بین الاقوامی مالیاتی ادارے جے پی مورگن کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ہینسلے کی رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50 پوائنٹ رہا جو ترقی اور زوال کے درمیان حد فاصل ہے۔اس عرصے کے دوران نئے کاروبار اور پیداواری سرگرمیوں کو بمشکل ہی فروغ مل سکا جبکہ بین الاقوامی تجارت زوال کا شکار رہی۔انہوںنے کہا کہ فروری کے دوران چین کی پیداواری سرگرمیاں مسلسل ساتویں مہینے بھی کمی کا شکار رہیں، اس کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 49پوائنٹس رہا جوکہ جنوری کی سطح 49.4 پوائنٹس سے کم ہے۔چین کی کائی شین مارکیٹ کا پی ایم آئی انڈیکس گر کر 48 پوائنٹس تک آگیا جو جنوری میں 48 پوائنٹس رہا تھا۔جبکہ جاپان کی پیداواری سرگرمیاں مسلسل آٹھویں مہینے بھی کمی کا شکار رہیں ،انڈونیشیا میں مسلسل سترہویں مہینے جبکہ ملائیشیا ءمیں گیارہویں ماہ بھی پیداواری سرگرمیاں کمی کا شکار رہیں۔بھارت ایشیا ءمیں واحد ملک تھا جو بمشکل درمیانے انداز میں پیداواری سرگرمیاں جاری رکھ سکا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یورپی ملکوں میں پیداواری سرگرمیاں ہلکے انداز میں فروغ پذیر رہیں جہاں پی ایم آئی انڈیکس جنوری کی سطح 52.3پوائنٹس سے گر کر فروری میں51.2پوائنٹس رہا۔جرمنی میں پیداواری سرگرمیاں بمشکل بڑھیں تاہم یہ پندرہ ماہ کی کم ترین سطح پر رہیں۔برطانیہ کی پیداواری سرگرمیاں تین سال کی کم ترین سطح پر رہیں جس کی وجہ مصنوعات کی ملکی و بیرونی طلب میں کمی ہے۔ امریکہ میں پیداواری سرگرمیاں مسلسل پانچویں ماہ سستی کا شکار رہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…