اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 6بالائی حد کے اضافے سے33ہزار پوائنٹس کی حد سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی کیساتھ سرمائے کے حجم میں1کھرب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم69کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔کراچی میں سیاسی درجہ حرارت اوپر جانے کیساتھ اسٹاک مارکیٹ بھی تیزی کے ساتھ اوپر کو جاری رہی ہے ،پیر کو کارباور کے آغاز سے ہی سرمایہ کار توانائی ،فرٹیلائزر ،پیٹرولیم ،سیمنٹ اور گیس سیکٹر میں سرگرم دکھائی دیئے منافع بخش حصص کی خریداری میں تیزی اور نئی سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کے دوران انڈیکس 32500،32600،32700، 32800،32900اور33000ہزار پوائنٹس کی 6نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری سیاسی افرا تفری کو سرمایہ کار شہر کی بہتری سے تعبیر کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سیاسی پارہ ہائی ہونے کے باوجود سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات بھی پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی صورت میں ظاہر ہورہے ہیں اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار بھی شیئرز کی خریداری کررہے ہیں۔ پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں580.86پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس 32441.74پوائنٹس سے بڑھ کر33022.60پوائنٹس کی سطح پرجاپہنچا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس429.92پوائنٹس کے اضا فے سے19600.42پوا ئنٹس اور کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس22266.96پوا ئنٹس سے بڑھ کر22628.04پوا ئنٹس پربند ہوا۔پیر کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب20ارب80 کروڑ90لاکھ4ہزار540ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم67کھرب96ارب2کروڑ13لاکھ 74ہزار952روپے سے بڑھ کر69کھرب16ارب83کروڑ3لاکھ79ہزار492روپے پر جا پہنچا۔پاکستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کے روز20کروڑ31لاکھ 18ہزار حصص کے سودے ہو ئے اور ٹر یڈنگ ویلیو11ارب روپے ریکا رڈ کی گئی جبکہ گزشتہ جمعہ 15کروڑ3لاکھ54ہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیو 8ارب روپے تک محدود رہی تھی ۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر364کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے250کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،82کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور32کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کا روبار کے لحاظ سے جہا نگیر صدیق کمپنی 1کروڑ47لاکھ,ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ45لاکھ،پی ٹی سی ایل1کروڑ73لاکھ،پاک الیکٹرون97لاکھ95ہزاراورآئی جی آئی انویسٹمنٹ بینک 3لاکھ89ہزار حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے اعتبار سے نیسلے پاک کے بھاؤ میں 95روپے اور صنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں20.87روپے کا اضا فہ جبکہ وا ئیتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤ میں60روپے اور موری بریورے کے بھاؤ میں23.34رو پے اضا فہ ریکا رڈ کیا گیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…