واشنگٹن (این این آئی)معروف امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کی معیشت میں تیزی سے بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں مثبت ترقیاتی اقدامات ہو رہے ہیں ¾ معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔امریکی جریدے نے پاکستان کی مثبت معاشی اصلاحات کا اعتراف کرلیا ¾فوربز کی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ مشکلات کے باوجود پاکستان میں متعدد شعبوں میں مثبت پیش رفت ہوئی جسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔ میگزین نے لکھا کہ بہترین معاشی پالیسیوں اور سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت نے سر اٹھایا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل بنیادی مسائل کو حل کرنے میں مدد دیں تو اس سے امریکہ کے بہت سے سیکیورٹی خدشات بھی حل ہوجائیں گے۔