نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت نے ایران کے ساتھ بنکنگ کلیئرینگ یونین نظام کے تحت تجارت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ تجارت کیلئے علاقائی کلیئرینگ ہاوس سسٹم اپنانے کا فیصلہ 5سال کے وقفے کے بعد کیا گیا ہے ۔ ایشیائی کلیئرینگ یونین کے رکن ممالک میں بھارت ، بنگلہ دیش ، پاکستان ،مالدیپ ، میانمار ،بھوٹان اور نیپال شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ بھارت ایرانی بینکوں کو بھارت میں اپنی شاخیں کھولنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے ۔ بھارت نے چین کی گوادر میں سرمایہ کاری کے پیش نظر ایران کو چاہ بہار بندرگاہ بنانے کیلئے 150ملین ڈالر کا قرضہ بھی دیا ہے