ریاض ،لاہور (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی اشیاءخوردو نوش کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی جبکہ پاکستان میں صورتحال جوں کی توں ہے۔ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث غذائی اشیاءکی قیمتوں میں 26 فی صد کمی ، چاول، دودھ ، چینی ، پنیر، سبزیاں ، گھی، چکن اوردرآمد گوشت کی قیمتوں میں ایک چوتھائی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان میں جہاں اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، وہی سعودی عرب میں چاول ، دودھ ، چینی اورسبزیوں کی قیمتوں میں 26 فیصد کمی ہوئی ہے۔سعودی عرب میں تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے، سعودی وزارت تجارت اور صنعت کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں جنوری میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 26 فی صد کمی دیکھنے میں آئی۔ چاول، دودھ، چینی، پنیر، سبزیاں ، گھی، چکن اوردرآمد گوشت کی قیمتوں میں ایک چوتھائی کمی ہوئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس سال موسم سے فصلوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اس لیے غذائی اشیائکی رسد میں بھی کمی نہیں آئی۔