کراچی (نیوز ڈیسک) ریٹیل مارکیٹ میں دودھ کی قیمتوں میں 6 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد فی کلو دودھ کی قیمت 90 روپے ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے دودھ کا ریٹ 70 روپے کلو مقرر کیا ہوا ہے تاہم دودھ فروشوں نے حکومتی نرخوں کو پس پشت ڈال کر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے سے ریٹیل سطح پر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اضافے کے بعد 6 روپے کے اضافے کے ساتھ دودھ کی قیمت 90 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ غیر قانونی ہے اور اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں