کراچی (نیوزڈیسک) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستا ہو گیا ۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں12ڈا لر کی کمی سے فی اونس سو نے کی قیمت1222ڈالرہو گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں450رو پے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت48ہزار550روپے کم ہو کر48ہزار100 پر آ گئی اسی طرح386روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت41ہزار228روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت میں 50روپے کی کمی واقع ہو ئی جس سے ایک تولہ چاندی کی قیمت650روپے پرآ گئی ۔