اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اسٹوڈنٹ لون اسکیم کے تحت10کروڑ92لاکھ روپے منظور

datetime 27  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)بینک دولت پاکستان کے ڈپٹی گورنر سعید احمد کی سربراہی میں قائم اپیکس کمیٹی برائے اسٹوڈنٹ لون اسکیم کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ کے لیے سود سے پاک 10کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار روپے کی منظوری دی گئی جو تعلیمی سیشن 2013-14اور 2014-15 کے لیے سرکاری جامعات کے مختلف شعبوں میں انڈرگریجویشن، گریجویشن اور پی ایچ ڈی کی سطح کے 729 طلبہ کو دی جائے گی۔اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، حبیب بینک اور یونائیٹڈ بینک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ اسٹوڈنٹ لون اسکیم کا اعلان مالی سال 2002کے وفاقی بجٹ میں کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد ناکافی وسائل رکھنے والے لائق طلبہ کو مالی امداد کی فراہمی تھی۔ یہ قرضے پہلی قسط کی ادائیگی کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ 10 سال کی مدت کے لیے دیے جاتے ہیں اور پہلے روزگار کی تاریخ کے 6ماہ بعد یا تعلیم مکمل ہونے کی تاریخ کے 1سال بعد ماہانہ اقساط میں قابل واپسی ہیں۔نیشنل بینک آف پاکستان ایڈمنسٹریٹرکی حیثیت سے اسکیم کے تمام کام انجام دیتا ہے، کامیاب طلبا کے نام نیشنل بینک کی ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے ہیں

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…