اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا بھر میں کپاس کی فصل میں نو فیصد اور طلب میں دو فیصد تک کمی ہوئی:بی بی سی

datetime 27  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)موسمیاتی تبدیلی کہہ لیں، ایل نینیو کو الزام دے لیں، زرعی انتظامی مسائل کے سر منڈھ دیں مگر نچوڑ یہ ہے کہ دنیا بھر میں اس برس کپاس کی فصل میں نو فیصد اور طلب میں کم ازکم دو فیصد تک کمی ہوئی ہے۔گذشتہ برس کی ایک سو چھ ملین گانٹھوں کے مقابلے میں اس سال کی عالمی پیداوار سو ملین کے آس پاس رہنے کا خدشہ ہے۔ یہ عالمی پیداواری خسارہ سالِ 2008 کے بعد سب سے زیادہ کہا جا رہا ہے۔پاکستان کہ جس کی معاشی ریڑھ کی ہڈی زراعت سے بنی ہے اور سب سے بڑی درآمد ہی کپاس اور اس سے بننے والی نیم تیار و تیار اشیا ہیں۔ دنیا میں جو دس ممالک کپاس کی پیداوار میں اس وقت سرِ فہرست ہیں ان میں چین، بھارت اور امریکہ کے بعد چوتھا نمبر پاکستان کا ہے۔ ( بعد ازاں برازیل، ازبکستان، آسٹریلیا، ترکی، ترکمانستان اور یونان ہیں۔یہ درجہ بندی سال بہ سال بدلتی رہتی ہے )۔چین اور بھارت کپاس کی نصف عالمی پیداوار فراہم کرتے ہیں۔ پاکستان میں گذشتہ برس کی فصل خاصی بہتر رہی اور 14.6 ملین گانٹھیں حاصل ہوئیں ( ایک گانٹھ میں 340 پونڈ کپاس ہوتی ہے )۔اس سال کی فصل کا ٹارگٹ 15 ملین گانٹھوں کا تھا۔ مگر بے وقت بارشوں اور کہرے سمیت متعدد قدرتی و غیر قدرتی وجوہات کے سبب کاٹن اسیسمنٹ کمیٹی کو تین بار پیداواری ہدف پر نظرِ ثانی کرنا پڑ گئی اور اب اندازہ ہے کہ بہت ہی تیر مارا تو 9.6 ملین گانٹھیں حاصل ہو جائیں گی۔یعنی گذشتہ فصل سے بھی پانچ ملین کم۔ سنہ 1998 کے بعد پاکستانی کپاس کی پیداوار میں یہ سب سے بڑی کمی بتائی جا رہی ہے۔مگر بات صرف کپاس کی پیداوار میں 33 تا 35 فیصد کمی کی نہیں۔ پاکستان کو اپنی ٹیکسٹائل صنعت کی مانگ پورا کرنے کے لیے چار ملین گانٹھیں درآمد کرنا ہوں گی۔ اگر پانچ ملین کی پیداواری کمی اور چار ملین کی اضافی درآمد کو جوڑا جائے تو اس نو ملین گانٹھ خسارے کی 65 تا 67 سینٹ فی پونڈ کے حساب سے قیمت لگ بھگ دو بلین ڈالر بیٹھتی ہے۔اس بار پاکستان نے قومی پیداوار میں اضافے کا ہدف پانچ فیصد سالانہ مقرر کیا ہے۔مگر کپاس کی پیداوار میں ایک تہائی سے زیادہ کمی اور اس کمی کے لوڈ شیڈنگ سے جوجنے والی ٹیکسٹائیل انڈسٹری پر مزید منفی اثرات کے سبب کیا پانچ فیصد گروتھ کا ٹارگٹ حاصل ہو پائے گا؟صرف ایک امید ہے کہ جادوگر اسحاق ڈار اعداد و شمار کو ڈبے میں ڈال کر زور زور سے ہلانے کے بعد شماریاتی خرگوش نکالیں اور معیشت کپاس کے سنگین پیداواری بحران کے باوجود پہلے سے زیادہ بولڈ اینڈ بیوٹی فل نظر آئے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…