اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بیمہ کرنے والی کمپنیوں کے لئے ضابطہ کار لاگوکرنے کی منظوری

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے تمام شراکت داروں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد بیمہ کرنے والی کمپنیوں کے لئے ضابطہ کار ( کوڈ آف کارپوریٹ گورننس ) لاگوکرنے کی منظوری دےدی ۔ انشورنس کرنے والی کمپنیوں کے لئے ضابطہ کار کا کوڈ لاگو کرنے کا مقصد انشورنس کمپنیوں میں انتظام کار کو بہتر بنانا اور بیمہ پالیسی ہولڈرز کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اس ضابطہ کار کے نفاذ سے پالیسی ہولڈرز کا انڈسٹری پر اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ اس ضابطہ کار کی تشکیل میں انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف انشورنس سپروائزرکے اصولوں، انڈسٹری اور بیمہ پولڈرز ، دونوں کے مفادات کو پیش نظر رکھا گیا ہے ۔ انشورنس انڈسٹری کے فر یم ورک کے مطابق ، انشورنس کمپنیوں کو اپنے بورڈز کی تشکیل میں تجربہ کار اور خودمختار ممبران کی شمولیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ نئے کوڈ میں انشورنس کمپنیو ں کو پالیسی ہولڈرز کی شکایات کے تیس دن کے اندر اندر ازالہ کے لئے بحی خصوصی سیٹ اپ قائم کرنا ہو گا۔ مزید ازاں، انشورنس کمپنیوں میں جامع رسک مینجمنٹ اور انوسٹمنٹ اسٹکچر کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ انشورنس کمپنیوں کو اپنے تمام کور فنکشن کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینا ہوں گی جبکہ کمپنی کی فیصلہ سازی کو خود مختار بنانے کی غرض سے کمپنی کی سنئیر مینجمنٹ پر کچھ پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ انشورنس کمپنیوں کے اس کوڈ آف کارپوریٹ گورننس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا ہو گا اور انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…