اسلام آباد(نیوزڈیسک)یکم مارچ سے پٹرول کی قیمتوں میں زبردست کمی،تفصیلات سامنے آگئیں، 2 چار 4 نہیں پٹرول ہونے جار ہا ہے پورے 8 روپے سستا۔ سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال۔ اوگرا نے پیٹرول 8 روپے 48 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4روپے 67 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 97 پیسے کمی کی تجویز کی گئی ہے۔ اوگرا نے سفارش کی ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی حتمی منظوری پیر کو وازرت خزانہ دیگی جسکے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا۔