نئی دہلی(نیوزڈیسک)گوادر کاتوڑ،پاکستان پر انحصار کا خاتمہ،بھارت نے ایران کے ساتھ ملکر بڑا قدم اٹھالیا،بھارتی کابینہ نے ایران کی چاہ بہار بندر گاہ کی ترقی کیلئے 15کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ، اس منصوبے کی تکمیل سے بھارت کوپاکستان کے بغیر افغانستان تک سمندری رسائی مل جائے گی۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ایران کی چاہ بہاربندرگاہ کی ترقی کے منصوبے کیلئے 15کروڑ ڈالر کی تجویز کی منظوری دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل سے بھارت کو پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے افغانستان تک سمندری رسائی حاصل ہو جائے گی۔