کراچی(نیوزڈیسک)ایران سے کاروبار کرنا ہے تو تیار ہوجائیں! پاکستانی حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی،بینکوں پر ایران سے تجارتی لین دین کی پابندی ختم ،اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر سے ایران سے تجارتی لین دین کی پابندی ختم کر دی۔ سینئر بینکرزکا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے پابندی اٹھنے کی اطلاع مل گئی ہے،بینک ایران تجارت کے لیے ایل سی کھول سکیں گے۔کراچی چیمبر کے سرپرست سراج قاسم تیلی کا کہنا ہے کہ پاک ایران تجارت میں اہم رکاوٹ دور ہو گئی،ایران سے تجارتی حجم چند سال میں کئی ارب ڈالر ہو سکتا ہے۔