اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نیب نے پاکستان اسٹیل میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے پاکستان اسٹیل میں مبینہ بے قاعدگیوں اور کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل کے معاملات میں بے قاعدگیوں بالخصوص 45ارب روپے کے گریجویٹی اور پراویڈنٹ فنڈ خرچ کیے جانے، اربوں روپے مالیت کی اراضی کے معاملات، پاکستان اسٹیل کی مصنوعات کو سستے داموں فروخت کیے جانے اور دیگر امور میں مبینہ بدعنوانی کے بارے میں پاکستان اسٹیل لیبریونین (پاسلو) کی جانب سے احتساب بیورو کو 6ماہ قبل ارسال کی جانے والی شکایت پر انکوائری کا ااغاز کردیا گیا ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ کار 2008سے لے کر اب تک کی تمام بدعنوانیوں تک بڑھایا جائے گا بالخصوص کئی سال سے بلٹ مل اور بلٹ کاسٹر سمیت دیگر اہم کارخانوں کی بندش اور بے توجہی سمیت حالیہ دور میں پاکستان اسٹیل کی مصنوعات کم قیمتوں پر فروخت کرتے ہوئے ادارے کو نقصان پہنچانے اور ڈیلرز کو فائدہ پہنچانے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ احتساب بیورو نے پاکستان اسٹیل کے بارے میں اپنی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل کے مارکیٹنگ اور اسٹیل پروڈکٹس اسٹورز کے افسران سے بھی معلومات حاصل کی ہیں۔پاسلو کے 2رکنی وفد نے احتساب بیورو کے افسران سے اپیل کی کہ پاکستان اسٹیل جیسے اہم ترین اثاثے کو گیس کی بندش کے معاملے کی بھی جانچ کرائی جائے جس کی وجہ سے پاکستان اسٹیل کو اربوں روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، اس کے ساتھ ملازمین کی گریجویٹی اور پراویڈنٹ فنڈ کا غلط استعمال کرتے ہوئے سنگین جرم کے مرتکب ٹرسٹیز کو بھی احتساب کے شکنجے میں لایا جائے، پاکستان اسٹیل میں بدعنوانی اور کرپشن کے زیر التوا کیسز پر انکوائری جلدا ز جلد مکمل کی جائے

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…