کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نچلی قیمتوں پرسیمنٹ، فرٹیلائزر کے حصص کی بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث بدھ کو اتارچڑھاو¿ کے بعد مندی سے نکل آئی۔جس سے انڈیکس کی30600 اور 30700 پوائنٹس کی 2حدیں بحال ہوگئیں اور حصص کی مالیت میں 43 ارب54 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 سیشنز میں4.25 فیصد کی مندی سے بیشتر مستحکم کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گھٹ کرسرمایہ کاری کیلئے پرکشش ہوگئی تھیں۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس222.10 پوائنٹس بڑھ کر30786.65 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس109.27 پوائنٹس اضافے سے17963.93 ، کے ایم ا?ئی30 انڈیکس512.99 پوائنٹس بڑھ کر52139.02 اور کے ایم ا?ئی ا?ل شیئر اسلامک انڈیکس139.95 پوائنٹس اضافے سے 14421.48 ہوگیا۔کاروباری حجم منگل کی نسبت19.88 فیصد کم رہا اور13 کروڑ84 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار334 کمپنیوںتک محدود رہا جن میں224 کے بھاو¿ میں اضافہ، 94 کے داموں میں کمی اور16 کی قیمتوں میں استحکام رہا