بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

عالمی معشیت انتہائی کمزور ہو چکی ہے: آئی ایم ایف

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ عالمی معیشت مزید کمزور ہوگئی ہے اور خبردار کیا ہے کہ یہ صورتحال ’ناموافق جھٹکوں کے لیے شدید غیر محفوظ ہے۔‘اْن کے مطابق معیشت میں کمزوری ’بڑھتے ہوئے مالی اضطراب اور اثاثوں کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ہے۔‘آئی ایم ایف کی یہ رپورٹ آئندہ ہفتے شنگھائی میں جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کے اجلاس سے قبل آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین کی معیشت میں سْست روی عالمی اقتصادی ترقی کے خدشات میں اضافہ کررہی ہے۔چینی معیشت جو دنیا میں دوسری سب سے بڑی معیشت ہے، 25 سال کے دوران سب سے سْست ترین شرح سے بڑھ رہی ہے۔واشنگٹن میں قائم آئی ایم ایف کے مطابق ’ترقی یافتہ معیشتوں میں ترقی کی رفتار پہلے ہی قائم کردہ حد سے نیچے ہے۔ جیسے کچھ ممالک میں طلب میں کمی اور بڑے پیمانے پر پیداوار میں نمایاں کمزوری نے بحالی کے عمل کو روک رکھا ہے۔‘ترقی کی رفتار میں کمی کی وجہ سے چین کی پیداوار میں مزید استحکام کے حوالے سے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ جس کے ساتھ ساتھ دیگر بڑی اْبھرتی ہوئی مارکیٹوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جس میں اشیا کی گرتی ہوئی قیمتیں بھی شامل ہیں۔‘آئی ایم ایف نے عالمی ترقی کے حوالے سے بھی مستقبل کے امکانات کا ذکر کیا ہے کہ ’مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی ترقی غیر مستحکم ہوسکتی ہے، جیسے تیل کی قیمتیں کا گرنا اور جغرافیائی اور سیاسی تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں۔ایجنسی نے معیشت کے حوالے سے سب سے کمزور ممالک کی حفاظت کے لیے نیا طریقہ کار وضع کرنے کے لیے جی 20 گروپ کا اجلاس بْلایا ہے۔رواں سال کے آغاز میں آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی ترقی میں کمی کی پیش گوئی کی تھی۔ اب آئی ایم ایف رواں سال اقتصادی سرگرمیوں میں 3.4 فی صد اور سنہ 2017 میں 3.6 فی صد اضافے کی توقع رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…