کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،مسلسل مندی کی بری خبروں کے بعد اچھی خبر بھی آہی گئی- پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 222.10 پوائنٹس کے اضافہ سے 30786.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 30600 اور 30700 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 222.10 پوائنٹس کے اضافہ سے 30786.60 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 109.27 پوائنٹس کی تیزی سے 17963.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 145.07 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 512.99 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناءبینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 28.27 پوائنٹس کی کمی سے 14331.44 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 18.40 پوائنٹس کے اضافے سے 11048.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 139.95 پوائنٹس کی تیزی سے 14421.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 224 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 94 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 50 روپے کے اضافہ سے 7250 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح مری بیوریج کے حصص کی سودے بھی 30.92 روپے کی تیزی سے 743.12 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 210 روپے کی مندی سے 5210 روپے اور باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمت بھی 169.14 روپے کی کمی سے 3228 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پاک الیکٹرون (ر) کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 35 لاکھ 69 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 14.30 روپے سے شروع ہو کر 15.78 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 1 کروٹ 28 لاکھ 6 ہزار 500 حصص کے سودے 24.29 روپے سے شروع ہو کر 24.70 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 13 کروڑ 84 لاکھ 77 ہزار 160 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 68 کروڑ 54 لاکھ 4 ہزار 884 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 64 کھرب 63 ارب 35 کروڑ 2 لاکھ 10 ہزار 734 روپے سے بڑھ کر 65 کھرب 6 ارب 89 کروڑ 51 لاکھ 84 ہزار 978 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 165 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 11 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ 14 لاکھ 57 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران کے لیے واحد آپشن
-
مشہور بھارتی اداکارہ ٹریفک کے المناک حادثے میں چل بسیں
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
ایران نے اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھ دیا
-
محلے دار نے بھتیجے کے گھر آئی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی ! حکومت کا 24 ہزار فونز خریدنے کا اعلان
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
حمزہ علی عباسی کی بہن نے لاکھوں ڈالرز اور درہم کیسے بیرون ملک منتقل کئے؟ الزامات کی تفصیلات
-
ریشم نے بہت سے گھر اور زندگیاں تباہ کی ہیں’ دیدار کا الزام
-
دوستی نہ کرنے پر فٹ بالر نوجوان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا
-
خلیجی ممالک نے عراق سے اہم مطالبہ کر دیا
-
رجب بٹ کا ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب کو دوٹوک جواب، تنازع شدت اختیار کر گیا
-
آبنائے ہرمز سے باحفاظت گزرنے کیلئے بحری جہاز ایران کو 20 لاکھ ڈالر تک ادائیگی کررہے ہیں: فنانشل ٹائ...



















































