اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خام تیل نرخوں میں کمی کا فائدہ صنعتوں کو ملناچاہیے،اپٹما

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) اال پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)سندھ بلوچستان ریجن کے چیئرمین عمران مقبول نے حکومت پر زور دیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کوان سستے ترین نرخوں پر گیس فراہم کی جائے۔جس طرح دنیا بالخصوص خطے کے دیگر گیس پیداکرنے والے ممالک اپنی انڈسٹری کو فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ توسیعی مدت کے لیے مقامی صنعتوں کو ملنا چاہیے۔ انہوں نے یاددلایا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں سالہا سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔حکومت اس بات کویقینی بنائے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ عوام اور صنعتوں بالخصوص ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پہنچے جو پیداواری اخراجات میں ہونے والے بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم قیمت پر گیس کی فراہمی سے ٹیکسٹائل انڈسٹری اپنے قدموں پر کھڑی ہو کر ملک کی معاشی ترقی میں بھرپورکردار ادا کرنے کے بھی قابل ہوسکے گی۔عمران مقبول نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل و گیس کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے تناظر میںبالخصوص سندھ اور بلوچستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیس پرچیز کے لیے نیاپرائسنگ فارمولا بنایا جائے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نقصانات سے بچانے کے لیے ٹیکسٹائل انڈسٹری پرعائد گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس(جی آئی ڈی سی ) کا مکمل خاتمہ کردیاجائے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…