اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حصص مارکیٹ میں مثبت عوامل بھی بے سود، مزید334پوائنٹس کی کمی

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکوری اورغیرملکیوں کی جانب سے ایک ماہ کے وقفے کے بعد2.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری جیسے مثبت عوامل کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو تیزی رونما نہ ہو سکی اور اتارچڑھاو¿کے بعد مندی غالب رہی جس سے انڈیکس کی 31000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گرگئی۔مندی کے سبب 76.03 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے61 ارب95 کروڑ10 لاکھ23 ہزار704 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں رول اوور ویک شروع ہونے کی وجہ سے ادھار اورمستقبل کے سودوں کے تصفیوں کے علاوہ ادائیگیوں میں مشکلات کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی رونما نہ ہوسکی حالانکہ خام تیل عالمی قیمت میں ریکوری اور غیرملکیوں کی تازہ سرمایہ کاری جیسے عوامل سے توقع تھی کہ مارکیٹ کا مورال بلند ہوگا۔تاہم ایک موقع پر53.19 پوائنٹس کی محدود تیزی کے بعدبڑھتی ہوئی فروخت کے سبب ایسا نہ ہوسکا اور مندی کی شدت ایک موقع پر412 پوائنٹس کی کمی تک جا پہنچی مگر اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر خریداری بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی ا?ئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 334.09 پوائنٹس کی کمی سے30677.68 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس162.28 پوائنٹس گھٹ کر 17909.20 ، کے ایم ا?ئی30 انڈیکس 617.33 پوائنٹس کمی سے51979.83 اور ا?ل شیئر اسلامک انڈیکس 188.99 پوائنٹس گھٹ کر 14337.29 ہوگیا۔کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت21.72 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ 33 لاکھ7 ہزار500 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار338 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں62 کے بھاو¿ میں اضافہ، 257 کے داموں میں کمی اور 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…