اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رواں مالی سال کے صرف چھ ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں ساڑے تین ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون سے دسمبر 2015 کے دوران بیرونی قرضوں کا حجم ساڑے تین ارب ڈالراضافے سے 68 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے زائد ہو گئے۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف اور دوسرے مالیاتی اداروں سے قرض گیری میں اضافے سے وقتی طور پر تو معیشت کو استحکام ضرور ملا ہے مگر طویل مدت میں ان قرضوں کا بوجھ آئندہ آنے والے وقت میں عوام کے لئے ٹیکسوں میں اضافے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔