اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

2017 ءتک قومی گرڈ میں 9 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوگا

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیکریٹری پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ 2017 ءکی سردیوں تک قومی گریڈ اسٹیشن میں 9 ہزار 90 میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوجائے گا، وزیراعظم نے توانائی کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت کابینہ کی انرجی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری پانی و بجلی نے بتایا کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران سال 2015 ئ میں بجلی کی پیداوار مستحکم رہی، موثر مانیٹرنگ اور حکمت عملی سے لائن لاسز میں 5 اعشاریہ 8 فیصد کمی ہوئی، 51 ارب روپے کی وصولیوں میں اضافہ جبکہ 10 ارب روپے لائن لاسز کی مد میں بچائے گئے۔سیکریٹری پانی و بجلی نے بتایا کہ ملک میں تیل کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے، گذشتہ سال کے دوران بجلی کی پیداوار پہلی مرتبہ 17 ہزار میگا واٹ تک پہنچی۔وزیراعظم نے توانائی کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام منصوبوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں، بجلی کی اضافی پیداوار سے نا صرف لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی بلکہ معاشی اور دیگر منصوبوں کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوگی۔اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف شریک ہوئے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…