اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ریلویز کی کشمیر ریلوے کمپنی نے اسلام آباد مری مظفر آباد ریلوے ٹریک کی فزبیلٹی رپورٹ وزیر اعظم سے منظوری کے بعد منصوبے کے پی سی ون کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔آئندہ ماہ مارچ میں منصوبے کاپی سی ون پلاننگ کمیشن منظوری کے لیے بجھوادیا جائے گا۔ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کے سلسلے میں حویلیاں سے خنجراب تک ریلوے ٹریک کے ساتھ اسلام آباد مری مظفر آباد ریلوے ٹریک کو مظفر آباد آزادکشمیر سے ڈڈیال ضلع مانسہرہ تک توسیع دینے کی تجویز پر بھی غور شروع کردیا ہے۔ذرائع نے قومی اخبار کو بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم میاں نوازشریف کی جانب سے اسلام آباد، مری مظفر آباد تک ریلوے ٹریک کی فیزبیلیٹی رپورٹ کی منظوری کے بعدکشمیر ریلوے کمپنی نے منصوبے کا پی سی ون تیار کرنا شروع کردیا ہے، جبکہ منصوبے کو مظفر آباد سے توسیع دے کر ضلع مانسہرہ کے علاقہ ڈڈیال تک ریلوے ٹریک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ ریلویز ٹریک کو پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے ٹریک حویلیاں اور خنجراب کے درمیان ریلوے ٹریک کے ساتھ ملایاجائے۔ذرائع نے قومی اخبار کو بتایا کہ وزیر اعظم میاں نوازشریف اسلام آباد مری مظفر آباد ریلوے ٹریک منصوبے کی جلد تکمیل میں ذاتی خواہش رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے ریلوے ٹریک کو توسیع دی جائے گی جبکہ وزیر اعظم نے ہدایت کی اسلام آباد میں روزایڈ جسمین گارڈن آبپارہ کے نزدیک وفاقی دارالحکومت کا بین لاقوامی معیار کے مطابق ریلوے اسٹیشن قائم کیاجائے گا۔ریلوے ٹریک پر 70سے زائد چھوٹے بڑے پل تعمیر کیے جائیں گے۔ اسی طرح متعدد ٹنل بھی قائم کی جائیں گی، جن کی لمبائی دو کلومیٹر تک ہوسکتی ہے ٹریک جھیلوں اور دریا کے اوپر سے پچھایا جائے گا تاکہ سیاحوں کو سیاحت کے بے شمار مواقع فراہم کیے جائیں۔ اسلام آباد سے مظفر آباد127 کلومیٹر ریلوے ٹریک کی فزبیلیٹی رپورٹ آسٹریا کی کمپنی آئی ایل ایف نے تیار کی ہے۔ فیزبیلٹی رپورٹ کی تیاری پر 58ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے مظفرآباد تک پندرہ ریلوے اسٹیشن بنائے جائیں گے۔اسلام آباد سے مظفر آباد کے درمیان ہموار سطح پر ٹرین کی اسپیڈ 110 کلومیٹر،پہاڑی علاقوں میں اسپیڈ 65کلومیٹر اور پہاڑی کی بلندی پر اسپیڈ 40 کلومیٹر رکھی جائے گی۔ اسلام آباد مری مظفر آباد ریلوے ٹریک بہارہ کہو،گھوڑا گلی،جھیکا گلی، پنڈی پوائنٹ، بھوربن،کوہالہ کے راستے لے جایا جائے گا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر مری میں گھوڑا گلی، جھیکا گلی اور بھوربن کے مقام پر جدید طرزکے تین ریلوے اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔اسلام آباد سے مری تک ٹرین ایک گھنٹہ دس منٹ میں پہنچے گی جبکہ اسلام آباد سے مظفر آباد تک سفر پونے تین گھنٹے میں طے کیاجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک براڈ گیج ہوگا جس پر جدید ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد مری مظفر آباد ریلوے ٹریک کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد سالانہ پچاس لاکھ سے زائد سیاح اسلام آباد سے مظفرآباد تک سفر کریں گے
کشمیر ریلوے، فزیبلٹی کی منظوری کے بعد پی سی ون پر کام شروع
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایرانی وزیرخارجہ کوگالی دینامیجر گورو آریا کومہنگاپڑ گیا
-
مار دو، انہیں مار دو، خفیہ کمانڈ سینٹر سے ائیر چیف نے خود تاریخی جوابی ...
-
وفاقی کابینہ میں رد و بدل ‘ چار وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان
-
ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کے بقیہ میچزکے با رے بڑا اعلان
-
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے بھائی چوہدری نصیراحمد عباس سدھو کو وفاقی ...
-
میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی،دھرم شالہ میں آئی پی ایل کا ...
-
برطانیہ میں امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلیاں، شہریت کے لیے بڑی شرط عائد کر دی
-
بڑی خوشخبری، بجلی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
سائنسدانوں کا عام دھات کو سونے میں تبدیل کرنے کا خواب پورا ہو گیا
-
کیا پاکستان نے واقعی رافیل طیارے گرائے، صحافی نے بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل سے ...
-
پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے کے بعد بی جے پی نے اپنی عوام کی ...
-
“دوسرے ممالک بڑی تعداد میں آ رہے ہیں اور ہم سے ٹریننگ لینے کا کہہ ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایرانی وزیرخارجہ کوگالی دینامیجر گورو آریا کومہنگاپڑ گیا
-
مار دو، انہیں مار دو، خفیہ کمانڈ سینٹر سے ائیر چیف نے خود تاریخی جوابی فضائی کارروائی کی ہدایات دیں
-
وفاقی کابینہ میں رد و بدل ‘ چار وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان
-
ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کے بقیہ میچزکے با رے بڑا اعلان
-
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے بھائی چوہدری نصیراحمد عباس سدھو کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ ز...
-
میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی،دھرم شالہ میں آئی پی ایل کا میچ کیوں روکا گیا تھا؟ ایلیسا ہیل...
-
برطانیہ میں امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلیاں، شہریت کے لیے بڑی شرط عائد کر دی
-
بڑی خوشخبری، بجلی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
سائنسدانوں کا عام دھات کو سونے میں تبدیل کرنے کا خواب پورا ہو گیا
-
کیا پاکستان نے واقعی رافیل طیارے گرائے، صحافی نے بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل سے سوال کیا تو کیا جواب...
-
پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے کے بعد بی جے پی نے اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا نیا طریقہ ڈ...
-
“دوسرے ممالک بڑی تعداد میں آ رہے ہیں اور ہم سے ٹریننگ لینے کا کہہ رہے ہیں”
-
ایک ہی گھر سے ماں باپ اور 2 بچوں کی3 دن پرانی لاشیں برآمد
-
چاہت فتح علی اور خوشبو کی متنازع ویڈیو شدید تنقید کی زد میں آگئے