اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بحال،مزدور خوش

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب بھر میں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صنعتوں کو گیس کی فراہمی بحال کردی ، بند صنعتوں کا پہیہ پھر سے گھومنے لگا توبے روزگارمزدور خوش ہوگئے۔ادھر فیصل آباد میں مزدوروں اور پاورلومزمالکان کےدرمیان اضافی مزدوررکھنے کے معاملے پرمذاکرات ناکام ہونے سے ہڑتال جاری، ایک ہفتے سے فیکٹریاں بند ہیں۔گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں صنعتوں کو سوئی گیس کی فراہمی آج صبح 6 بجے سے بحال کردی گئی،سوئی گیس شارٹ فال کے باعث دسمبر سے پنجاب کے تمام اضلاع میں صنعتوں کو سوئی گیس کی فراہمی بند تھی۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایگزیکٹو انجینئر رانا امتیاز کے مطابق پہلے مرحلے میں سرامکس انڈسٹری کو مہینے میں 15 دن جبکہ باقی صنعتوں کو ہفتے میں 2 دن گیس فراہم کی جائے گی۔چیمبر آف کامرس کے اعدادوشمار کے مطابق گوجرانوالہ ریجن میں ایک ہزارچھوٹی بڑی صنعتیں ہیں۔گیس کی فراہمی معطل اورصنعتیں بند ہونے سے ایک لاکھ مزدوربے روزگارتھے۔صنعتوں کا پہیہ دوبارہ چل پڑنے سے مزدوربے حد خوش ہیں۔علاوہ ازیں فیصل آباد میں مزدوروں اور مالکان کے درمیان مشینوں کی صفائی ،تیل دینے اور بیم اٹھانے کے معاملے پر تنازعہ حل نہ ہو سکا، ہزاروں پاور لومز چھٹے روز بھی بند ہیں جبکہ مزدوروں نے 18فروری کو احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ فیصل آباد میں مزدور تنظیموں نے پاور لومز فیکٹری مالکان سے مطالبہ کیا تھا کہ فیکٹریوں میں مشینوں کی صفائی ،انہیں تیل دینےا ور بیم اٹھانے کا کام کاریگروں سے لینے کی بجائے اس کیلئے الگ سے عملہ بھرتی کیا جائے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…