اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ود ہو لڈنگ ٹیکس کی شرح پھر بڑھانے کا اعلان

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )وزیر اعظم کے معاون خصو صی برائے ریونیوہارون اختر خان نے کہا ہے کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد نان فائیلرز کے لیے بنکنگ کے لین دین پر ود ہو لڈنگ ٹیکس کی شرح اعشاریہ صفر چھ دوبارہ ہو جائے گی او ر جو تاجر اس سکیم میں شامل نہیں ہونگے ان کو فیڈرل بور ڈ آف ریو نیو نو ٹسز بھجواتے ہوئے 35فیصد ٹیکس وصو لی او ر جر مانہ عائد کیا جائے گا،بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ جلد آرہا ہے اور اس کے تحت جو بے نامی اکاﺅ نٹ پکڑا گیا وہ ضبط کر لیا جائے گا ۔ان خیالات کے اظہار انھوں نے گزشتہ روزلاہور ٹیکس بار میں پاکستان ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے تعاون سے رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے متعلقہ سیمینارسے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر آئی آر پالیسی کے ممبر رحمت اللہ وزیر ، پاکستان ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے صدر محسن ندیم ، نائب صدر محسن ورک ، لاہور ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے صدر محمد منشاءسکھیرا ، جنرل سیکرٹری ، قمرالز مان چوہدری ، آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنر ل سیکرٹری نعیم میر ، عبدالقدوس مغل ، آر ٹی او ون تسلیم رحمن سمیت رضاکارانہ سکیم سے متعلقہ ٹیکس بار کے وکلاءکی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔جبکہ اس سکیم سے متعلقہ ٹیکس بار کے وکلاءکے تحفظات وفاقی وزیر نے دور کرنے کے لیے تفصیلی روشنی ڈالی اور سوالات کے جوابات بھی دیے ۔واضح رہے کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کی ٹیکس بار پاکستان اور لاہور بار مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے اس اسکیم کو سو د مند قرار دیا ہے ۔ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ حکو مت یقین دلاتی ہے کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے تحت گوشوارے جمع کروانے والوں میں کسی شخص کے سابقہ کیس نہیں کھو لے جائیں گے جبکہ سکیم کے تحت آنے والوں کے کیسز مکمل طور پر آڈٹ سے مستثنی ہو نگے اور یہ ٹیکس پیئر سیلز ٹیکس سے بھی باہر ہو نگے ۔انھوں نے کہا کہ رضا کارانہ ٹیکس سیکم کے تحت ٹر یڈرز کو 2016سے 2018تک استثنی دیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ حکو مت وقت جہاں ریو نیو میں اضافہ کے لیے رضاکارانہ سکیم متعارف کروارہی ہے وہیں تاجروں کو ریلیف اور ان کو در پیش مسائل پر ریلیف بھی دیا جئے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے طریقہ کار اور ذہنوں کو تبدیل کر نا ہو گا ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان میں جی ڈی پی کی شر ح پورے ریجن میں سب سے کم ہے لہذا اس سکیم سے پاکستان کو مظبو ط بنا نا ہو گا ۔سیمینار میں پنجاب بھر کی ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے نمائندوں او ر عہدیداران سمیت ایف بی آر لاہور کے تمام کمشنرز اور چیف کمشنرز نے بھی خصوصی طور پر شر کت کی ۔اس مو قع پر آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے ٹیکس بار لاہور کے صدر ، سیکرٹری و دیگر عہدیدارن کی رضا کارانہ ٹیکس سکیم کے حوالے سے اقدامات کوسراہتے ہوئے تاجر دوست رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی ایشو کو حکو متی ایوانوں میں پہنچانے اور تحفظات دور کروانے پر مبارکباد پیش کی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…