پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

ترسیلات زر7ماہ میں6فیصدبڑھ کر11.2ارب ڈالر ہو گئیں

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 11ارب 19کروڑ 81لاکھ 80 ہزار ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ مالی سال میں بھجوائی گئی رقم 10ارب 56کروڑ 59 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2016 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1ارب 46کروڑ 28لاکھ 70 ہزار ڈالر رہی جو دسمبر 2015 کے مقابلے میں 10.64 فیصد کم اور جنوری2014 کے مقابلے میں 4.21 فیصد زائد ہیں۔گزشتہ ماہ سعودی عرب سے ترسیلات سال بہ سال 45کروڑ 28لاکھ 10ہزار سے بڑھ کر 46کروڑ 21لاکھ 80 ہزار، متحدہ عرب امارات 28 کروڑ 97 لاکھ 90ہزار ڈالر سے بڑھ کر 31کروڑ 33لاکھ 20 ہزار ڈالر، امریکا 19کروڑ 73لاکھ 90 ہزار سے گھٹ کر 17کروڑ 95لاکھ 60 ہزار ڈالر، برطانیہ17کروڑ 84لاکھ سے گھٹ کر 17کروڑ 25لاکھ 30 ہزار ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) 16کروڑ 23لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر19کروڑ 3لاکھ 80 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں سے 2کروڑ 58لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 2کروڑ 86لاکھ 40ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے 9کروڑ 71لاکھ 90ہزار ڈالر سے بڑھ کر 11کروڑ 62لاکھ 60 ہزار ڈالر بھجوائے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…