ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ٹیلی کام سیکٹر کو ٹیکسوں میں ریلیف ملنے کا امکان

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی بجٹ میں ٹیلی کام سیکٹرکو مختلف ٹیکسوں کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں سم سپلائی ٹیکس اور آئی ایم ای آئی ٹیکس کے حوالے سے غیرملکی کمپنیوں کے تحفظات دور کرنے پر نظرثانی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ اس ضمن میں ویمپل کام اور موبی لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جین وائی چارلر نے وفد کے ساتھ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر، وزارت خزانہ کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔اس سے قبل وفد نے وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمن سے بھی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ سے ملاقات میں ٹیلی کام انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوا، ویمپل کام و موبی لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسرجین وائی چارلرنے موبی لنک کی پیرنٹ کمپنی ویمپل کام کے بانی چیئرمین اوگی کے فیبیلاٹوکی ہیگ میں پاکستانی سفیر کے ساتھ 10نومبر 2015 اور اپریل 2015 میں ویمپل کام، ٹیلی نار، اتصالات وچائنا موبائل کے گروپ چیفس اور چیئرمین بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی ابوظبی گروپ کے دستخطوں سے وزیراعظم کو لکھے جانے والے خط کا بھی حوالہ دیا۔جس میں ٹیلی کام انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کیا تھا اور پھر وزارت خارجہ نے وزارت خزانہ کو خط لکھ کر غیرملکی کمپنیوں کے تحفظات دور کرنے کے لہے حکومت کو سم سپلائی ٹیکس اور آئی ایم ای آئی ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ وزیراعظم کو خط میں مذکورہ تمام ٹیلی کام کمپنیوں کے گروپ چیف نے ٹیلی کمیونی کیشن آلات کی درآمد پر 5فیصد رعایتی ڈیوٹی بحال، نئی سم کی سپلائی پر عائد 250 روپے ٹیکس، سیلولر موبائل فون آپریٹرز کے ذریعے آئی ایم ای آئی ٹیکس کی کلیکشن سمیت سم ایکٹیویشن و دیگر تمام سیکٹر اسپیسیفک ٹیکس ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ویمپل کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز اہم ملاقاتیں کی ہیں اور توقع ہے کہ اس بارے میں جلد ایف بی آر میں بھی اعلی سطح کا اجلاس ہوگا جس میں اس حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…