اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا حیران و پریشان،پاکستان نے وہ مقام حاصل کرلیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 7  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) برطانوی جریدے ”اکانومسٹ“ نے پاکستانی معاشی ترقی پرانتہائی حوصلہ افزا رپورٹ میں کہا ہے کہ فروغ پزیر اسٹاک مارکیٹ ، مستحکم کرنسی اور کم افراط زر تلاش کرنے والوں کو یہ اقتصادی ماحو ل پاکستان میں عموماً نظر نہیں آتا ، کاروباری مواقع کے ذرائع کی بجائے پاکستان کو عدم استحکام کے ایک گڑھے کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔ اس تاثر کے باوجود پاکستانی معیشت امید کے ایک نایاب دور کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق پاکستانی معاشی نمو میںآئندہ برس 4.7 فی صد کی شرح سے اضافہ ہو گا جو گزشتہ آٹھ برس میں تیز ترین شرح ہو گی۔عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے 26 جنوری سے 4 فروری تک پاکستانی حکومت کی معاشی اصلاحات اور کارگردگی میں بہتری کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ کہ مالی سال 2015-2016 کے دوران حقیقی جی ڈی پی میں شرح نمو 4.5 تک پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے جس کی وجہ تیل کی قیمتوں میں کمی، منصوبہ بندی کے تحت انرجی سپلائی میں بہتری ، پاک چین اکنامک کوریڈورپر کام اور کریڈٹ گروتھ میں اضافہ ہے۔پاکستان کی معاشی صورت حال کی بہتری کی وضاحت کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے سربراہ نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں کمی، برآمدات میں کچھ کمی اور بیرونی مسائل کے عوامل کے باوجود معاشی سرگرمیاں بہتررہیں جب کہ بہت سے اسٹرکچرل بینچ مارک کوحاصل کیا گیا جن میں بالخصوص توانائی سیکٹر میں کی گئی اصلاحات اور نقصان دینے والے سرکاری اداروں کی ازسرنو بحالی جیسے اہم اقدامات اٹھائے گئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں افراط زر کا گراف 2.1 فیصد تک نیچے گرا جب کہ اس سال بجٹ کے خسارے کا حجم کم ہوکر 4.3 فیصد رہا جو کہ گزشتہ سال 8.8 تھا۔ انہوں نے کہا کہ نقصان دینے والے اداروں کی نجکاری کا عمل جاری رہے گا تاکہ معیشت میں مزید بہتری لائی جائے۔دریں اثناءبرطانوی جریدے ”اکانومسٹ“ نے پاکستانی معاشی ترقی پرانتہائی حوصلہ افزا رپورٹ میں کہا ہے کہ فروغ پزیر اسٹاک مارکیٹ ، مستحکم کرنسی اور کم افراط زر تلاش کرنے والوں کو یہ اقتصادی ماحو ل پاکستان میں عموماً نظر نہیں آتا ، کاروباری مواقع کے ذرائع کی بجائے پاکستان کو عدم استحکام کے ایک گڑھے کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔ اس تاثر کے باوجود پاکستانی معیشت امید کے ایک نایاب دور کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق پاکستانی معاشی نمو میںآئندہ برس 4.7 فی صد کی شرح سے اضافہ ہو گا جو گزشتہ آٹھ برس میں تیز ترین شرح ہو گی۔ ایک سال میں مارچ تک کنزیومر پرائس میں دو عشاریہ پانچ فی صد اضافہ ہوا جو گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ کے عرصے میں کم تر اضافہ ہے۔گزشتہ برس کے مقابلے سیمنٹ کی فروخت میں 5عشاریہ5 فی صد اضافہ ہے جس سے ملک میں فروغ پاتی تعمیراتی صنعت کا اندازہ ہوتا ہے۔اسی عرصے کے دوران کاروں کی فروخت 22 فیصد اضافہ ہوا۔ تیل کی قیمتوں میں چالیس فی صد ( پانچ میں سے دو حصے) کمی کی گئی جو پاکستان جیسے ملک کے شہریوں کے لئے بہت بڑا ریلیف ہے۔پاکستان میں بجلی کی فراہمی کا انحصار چالیس فی صد درآمد ی ایندھن پر ہے اور متواتر سے توازن کی ادائیگیوں کے بحران کا شکار ہے ملک کے درآمد ی بل کو غیر ملکی زر مبادلہ سے مغلوب کیا جاسکتا ہے جو آسانی سے ٹیکسٹائل برآمدات اور مشرق وسطی اور یورپ میں پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر سے ممکن ہے۔ 2013-14 میں پاکستان کا تیل کا درآمدی بل 12 ارب ڈالر رہا جو جی ڈی پی کا 5 فیصد ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگر تیل کی قیمتوں میں کمی رہی تو پاکستان آئندہ تین برس میں بارہ ارب ڈالر بچایا جاسکتا ہے۔ یہ رقم دیگر شعبوں پر خرچ کر کے ملک میں خوشحالی لائی جا سکتی ہے۔نواز شریف حکومت کو معیشت کے نئے استحکام کا کریڈٹ جاتا ہے۔اقتدار میں آنے کے بعد نواز حکومت نے آئی ایم ایف کے پروگرام سے اتفاق کیا۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں دگنا اضافہ ہوا۔ بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کیا گیا۔ پاکستان آنے والوں کو سڑکوں کا بہترین جال اور مضبوط کاروباری کلچر دیکھ کر حیرانی ہوئی۔عالمی بینک کی آسان کاروبار درجہ بندی میں پاکستان کا بھارت کے مقابلے میں مقام بلند رہا۔اسٹاک بروکر کے مطابق بڑے فاسٹ فوڈ چینز کے لئے بنیادی ڈھانچہ کافی مضبوط ثابت ہوا۔معاشی نمو اسی رفتار سے رہی توپاکستان کو غربت میں کمی کے لئے پانچ سے سات برس کا عرصہ لگے گا،بجلی کی قلت ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔پاکستان کی برآمدات کا نصف سے زائد حصہ رکھنے والا ٹیکسٹائل سیکٹر طویل عرصے سے اپنی بجلی خود بنا رہا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…