جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چنگ چی نے گدھا گاڑی کی تاریخ بدل دی ہے

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی دوست بہت محنت اور محبت کرنے والے ہیںآپ کا ساتھ ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔چنگ چی فیملی پاکستانی ڈیلرز کی وجہ سے دنیا بھر میں خود کو فخریہ انداز میں پیش کرتی ہے۔چنگ چی نے کم آمدن والے افراد کےلئے انتہائی سستا اور آرام دہ سفر کےلئے سہولت فراہم کر کے پاکستان سے گدھا گاڑی کی تاریخ بدل دی ہے۔ان خیالات کا اظہارآٹوز کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ کمپنی پام چنگ چی موٹرز کے زیر اہتمام شاہکار،شالیماررکشہ اور عوامی موٹر سائیکل کے نئے ماڈل کی تعارفی اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے کامیاب ڈیلرز کےلئے انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی کمپنی مسٹر وانگ شوچنگ نے کیا۔ان کے ہمراہ چین سے آئے ہوئے بزنس مین مسٹر لی، اسٹنٹ مینیجر پاکستان عطا الرحمان نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے ڈیلرز کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں پہلی ڈیلر خاتون سمیت پاکستان بھر سے آئے ہوئے ڈیلرز میں سب سے زیادہ سیل ٹارگٹ حاصل کرنے والے پانچ ڈیلرز میں کار کی چابیاں تقسیم کی گئیں جبکہ دیگر قیمتی انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اسٹنٹ مینیجر پاکستان عطا الرحمان نے آن لائن کو بتایا کہ پہلا انعام شاہی آٹوز ٹانک نے حاصل کیا جبکہ دیگر ڈیلرز مسٹر وانگ شوچنگ کو روایتی اچرک و کیپ بطور تحفہ پیش کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…