جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ملزم اشتہاری قرار

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیشل جج کسٹمز، ٹیکسیشن اینڈ انسداد اسمگلنگ نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ملزم کاشف ارشاد کو اشتہاری قراردیدیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے میسرز بلیک ڈائمنڈ گروپ نامی کمپنی کی ٹیکس چوری کا سراغ لگا کر اس کے مالک کاشف ارشاد کے خلاف کارروائی شروع کی تھی، ابتدائی تحقیقات میں پتاچلاکہ بلیک ڈائمنڈ گروپ مختلف سیمنٹ مینوفیکچررز کو کوئلہ سپلائی کرتا ہے مگر ٹیکس چوری کیلیے فراڈ کے ذریعے پیاز کی درآمد ظاہر کر کے غیرقانونی طور پر ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ لے رہا ہے اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہا ہے۔سیلز ٹیکس ریٹرن کی چھان بین کے دوران انکشاف ہوا کہ بلیک ڈائمنڈ گروپ نے نومبر 2014 میں پیاز درآمد کی اوراس پر 25لاکھ 86 ہزار 982روپے کے سیلز ٹیکس کی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ، میسرز فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میسز مستحکم سیمنٹ لمیٹڈ کو سپلائی کیے جانے والے کوئلے پر لی گئی جو فراڈ ہے کیونکہ پیاز کی درا?مد کی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ سیمنٹ کمپنیوں کو سپلائی پر نہیں لی جاسکتی، اس کے علاوہ بلیک ڈائمنڈ گروپ نے دسمبر سے ستمبر تک جعلی و بوگس انوائسز کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی غیرقانونی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ لی۔دستاویز کے مطابق ریکارڈ کی چھان بین کے دوران بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کے شواہد ملے جس پر کارروائی شروع اورمقدمہ درج کیا گیا،محکمیکی ٹیم نے بلیک ڈائمنڈ گروپ کے مالک کاشف ارشاد کو گرفتار کرنے کی متعدد کوششیں کیں مگر ملزم گرفتار نہیں ہوسکا اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوا جس پر اسپیشل جج کسٹمز، ٹیکسیشن اینڈ انسداد سمگلنگ نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ملزم کاشف ارشاد کو اشتہاری قراردے دیا ہے اور عدالت نے محکمے کے انویسٹی گیشن ا?فیسررضوان شہزاد کی درخواست پر ملزم کی گرفتاری کیلئے اشتہار جاری کردیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…