پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

رواں سال چین کا تیل پر انحصارمزید بڑھنے کا امکان ہے ، ماہرین

datetime 28  جنوری‬‮  2016 |

بیجنگ(نیوز ڈیسک)گزشتہ سال سے چین کا درآمدی تیل پر انحصار 60فیصد بڑھ گیا ہے۔یہ بات چائنااکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک صنعتی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ رواں سال چین کا تیل پر انحصار مزید بڑھے گا۔گزشتہ سال وہاں تیل کی کھپت میں چار اعشاریہ چار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ مجموعی کھپت کا تناسب چھ اعشاریہ چھ صفرفیصد ہے۔چائنا اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے نائب سربراہ کیون ڑو کون نے کہا ہے کہ 2016میں چین کا تیل پر انحصار 62فیصد بڑھے گا اور تیل کی طلب میںسات اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہو گا کیونکہ چین میں موٹر کاروں کی ملکیت اور شہری علاقوں میںاضافہ ہو گا جس کی وجہ سے ریاست تیل کے ذخائر بڑھائے گی۔چین دنیامیں تیل خریدنے والا بڑا ملک ہے۔واضح رہے کہ وافر مقدار میں سپلائی کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…