پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک میں 11 فیصدگیس چوری یاضائع ہو رہی ہے،چیئرمین اوگرا

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین اوگرا نے کہا ہے کہ ملک میں 11 فیصد سے زائد گیس چوری یاضائع ہو رہی ہے، یہ نقصان صارفین سے پورا کیا جاتا ہے ،پبلک اکاونٹس کمیٹی نے اقدام کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں سوئی سدرن کے آڈٹ اعتراضات پر بحث کی گئی۔ چیئرمین اوگرا نے بریفنگ میں بتا یا کہ گھروں میں لگے کمپریسرز کے خلاف کارروائی اوگرا کا نہیں بلکہ گیس کمپنیز کا اختیار ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ قابل قبول لائن لاسز کی شرح ساڑھے 4 فیصد مقرر ہے تاہم اس وقت ملک میں11فیصد سے زائد گیس، چوری اور دیگر مدوں میں ضائع ہو رہی ہے اور اس نقصان کی وصولی صارفین سے کی جا رہی ہے۔پبلک اکاونٹس کمیٹی نے انکوائری کاحکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے، آئندہ اجلاس میں چیئرمین اوگرا کے علاوہ جنرل منیجر سوئی سدرن اور سوئی نادرن کو بھی طلب کر لیاگیا ہے۔پی اے سی نے اوگرا کے اختیارات پر سیکریٹری کابینہ سے4ہفتوں میں رپورٹ طلب کی ہے، پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ اس نے مختلف اداروں سے48 ارب روپے وصول کرنے ہیں، 22ارب روپے کی وصولیوں کے لیے کیس نیب کو بھجوائے جا چکے ہیں، سب سے زیادہ 20 ارب روپے کی نادہندہ کمپنی کاروبار بند کر چکی ہے



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…