جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اسٹیل،مصنوعات کی فروخت پیشگی اجازت سے مشروط

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) نج کاری کمیشن (پی سی) نے پاکستان اسٹیل کی تیار اور نیم تیار مصنوعات کے موجودہ اسٹاک (انوینٹری) کی فروخت کو پیشگی اجازت سے مشروط کردیا ہے۔نج کاری کمیشن کی جانب سے پاکستان اسٹیل کی انوینٹری میں سے 4ارب روپے کی مصنوعات کی فروخت اور مختلف کاموں کے لیے اس رقم کے استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل سے جواب طلب کرلیا ہے۔ نجی کاری کمیشن کے سربراہ محمد زبیر کی جانب سے پاکستان اسٹیل کے سی ای او کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے پاس فروخت کے لیے موجود تیار اور نیم تیار مصنوعات کے اسٹاک (انوینٹری) کی مالیت مارچ 2015میں 9ارب روپے ظاہر کی گئی تھی۔جس میں سے 4ارب روپے کی مصنوعات فروخت کردی گئی ہیں اور فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن متفرق کاموں پر خرچ کردی گئی۔ نج کاری کمیشن نے اپنے خط میں اس بات کو تشویشناک قرار دیا ہے کہ وفاقی حکومت 6ماہ سے تنخواہوں کی مد میں 48کروڑ روپے ماہانہ کی رقم ادا کررہی ہے اس دوران پیداوار مکمل طور پر بند ہونے کے باوجود اتنی خطیر رقم کیسے اور کہاں خرچ کی گئی۔ نجی کاری کمیشن کے اس خط میں وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر اربوں روپے کی انوینٹری کی فروخت اور متفرق کاموں پر خرچ کیے جانے پر وفاقی حکومت کے سخت تحفظات کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ انوینٹری کی بلااجازت فروخت اور متفرق کاموں پر خرچ کسی حال میں قابل قبول نہیں ہے، اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ انوینٹری کی فروخت یا اسے ڈسپوز کرنے سے قبل نج کاری کمیشن سے پیشگی اجازت حاصل کرے گی، کمیشن نے انتظامیہ سے پیداوار بند ہونے کی وجہ سے اخراجات میں ہونے والی کمی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ ادھر نجکاری کمیشن کے اس خط نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین میں پائی جانے والی مایوسی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان اسٹیل کو لاوارث چھوڑ دیا ہے اور پاکستان اسٹیل کو گیس کی بحالی کے سلسلے میں بھی وزارت سے کوئی مدد نہیں مل رہی اور اب نجکاری کمیشن عملی طور پر پاکستان اسٹیل کا انتظام چلارہی ہے۔ پاکستان اسٹیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نج کاری کمیشن کو جن اہم معاملات کا نوٹس لینا چاہیے ان معاملات پر ا?نکھیں بند کررکھی ہیں، ان معاملات میں پاکستان اسٹیل کی اربوں روپے مالیت پر ریئل اسٹیٹ مافیا کا قبضہ، قرض اور خسارہ 360ارب روپے تک بڑھانے کے ذمے دار عناصر کا احتساب سرفہرست ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…