اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نجی شعبہ چین پاکستان انویسٹمنٹ انیشیٹوکے قیام پرمتفق

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چین پاکستان انویسٹمنٹ انیشیٹو (سی پی آئی آئی) کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے، چینی سرمایہ کاروں کے دورے کے اختتام پر جمعہ کو چین پاکستان انویسٹمنٹ انیشیٹو کے قیام کے لیے فریقین کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔سی پی آئی آئی کی تشکیل کیلئے مفاہمتی یادداشت میں بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ، Gorntazy کیپٹل پارٹنرز لمیٹڈ اور چین کی انٹرنیشنل گرین اکانومی ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ اس سلسلے میں تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں چینی وفد کے سربراہ اور چائنا پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایمبسڈر ’شا ڑوکان‘، Gornatzyکے نمائندے اور پاکستان کے اعزازی سفیر منیر اکرم، بی ایم اے کیپٹل کے چیئرمین معظم ایم ملک، سی ای او نادر رحمن، ڈائریکٹر مدثر ایم ملک اور ایگزیکٹو ڈپٹی سیکریٹری جنرل آئی جی ای اے ہان ڑو نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی وفد کے سربراہ ایمسبڈر شاڑوکان نے پاکستان کے دورے کو بے حد کامیاب قرار دیا اور کہا کہ اس دورے سے چین اور پاکستان کے نجی شعبے کو قریب لانے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملا ہے، ساتھ ہی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے حالات اور سرمایہ کاری کے امکانات سمیت حکومت اور نجی شعبے کی چین سے وابستگی کا بھی حقیقی اندازہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے نجی شعبے کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت کے لیے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے جسے عملی جامہ پہنانے کے لیے ادارہ جاتی مکینزم کی ضرورت تھی جسے پورا کرنے کے لیے چین پاکستان انویسٹمنٹ انیشیٹو کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے، یہ فورم دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کو فروغ دینے، مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو درپیش چیلنجز کے حل اور منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مدد اور رہنمائی فراہم کرے گا



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…