جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تعمیر و ترقی کے دعوے ہوا میں اُڑ گئے،گوادر میں وہ ہورہاہے جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر(نیوزڈیسک)بحیرہ عرب کے کنارے آباد بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پانی کا بحران تاحال حل نہیں ہوسکا، اس سنگین صورتحال پرگوادر کے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ قوم پرست سیاسی جماعتیں بھی سراپا احتجاج بن گئی ہیں۔گوادر شہر، جیوانی، سربندر اور پشی کان سمیت ملحقہ ساحلی آبادیوں کو پینے کاپانی فراہم کرنےوالا آکڑہ کور ڈیم بارشیں نہ ہونےکی بنا پر خشک ہوچکا ہے جس کی وجہ ان علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوچکا ہے، ذہنی اذیت کے شکار گوادر کے باشندے ان دنوں پانی کا ایک ٹینکر 15 ہزار روپے تک کا خریدنے پر مجبور ہیں۔اس سنگین صورتحال پر کوئی پوچھنے والا نہیں ، صوبے کی قوم پرست جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے علاوہ حکمراں جماعت نیشنل پارٹی بھی سراپا احتجاج ہے۔سیاسی رہنما ﺅں کا کہنا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں متبادل ذرائع سے اس بحران کو فوری حل کریں،یہ تو شرم کی بات ہے کہ گوادر میں پانی نہیں ہے،یہ حکومت کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ یہ مسئلہ جلد سے جلد حل کرے۔لوگ کراچی سے تقریبا 12 ہزار روپے کا پانی کا ٹینکر منگواتے رہے ہیں اور اب حالات یہاں تک پہنچا دیئے گئے ہیں کہ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں،پانی کا بحران حل کرنے کیلئے گوادر کے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 98کروڑ روپے کے ڈی سیلی نیئیشن پلانٹ کو فوری فعال کیاجائے تاکہ سمندر کنارے آباد باسیوں کی پیاس بجھ سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…