اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

زونگ نے پاکستان کا سب سے معتمد ’’کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ 2015ء‘‘ حاصل کر لیا

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے زونگ موبائل نیٹ ورک نے پاکستان کا سب سے معتمد ’’کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ 2015ء‘‘ حاصل کر لیا۔ ان ایوارڈز کا انعقاد کنزیومرس آئی پاکستان کی جانب سے کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ان ایوارڈز کو ملک میں معیاری مصنوعات و خدمات کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ زونگ کا ایوارڈ رضوان احمد صدیقی جنرل منیجر (ساؤتھ) نے وصول کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ 2015ء کو حاصل کرنا زونگ کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ ان ایوارڈز کو پاکستان میں میرٹ پر مبنی ایوارڈ قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زونگ ٹیلی کوم پاکستان کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا نیٹ ورک ہے جو اپنے صارفین کے لئے نت نئی ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے۔ رضوان احمد صدیقی نے مزید کہا کہ کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ کا ملنا ہمارے حوصلوں کو اور جلا بخشے گا اور ہم بہترین سروسز فراہم کرنے پر مزید کمر بستہ رہیں گے۔ انہوں نے کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ کے منتظم ٹی سی ای پی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان ایوارڈز کی وجہ سے نہ صرف ملک میں کوالٹی اسٹینڈرڈ کلچر پیدا ہو گا بلکہ مصنوعات و خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے درمیان مثبت مسابقتی رجحان کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ ہمارے 3G اور 4G ٹیکنالوجی کی عوام میں مقبولیت کی دلیل ہے۔ جنرل منیجر زونگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ہمیشہ صارفین کو بہتر سے بہتر سروسز کی فراہمی کے لئے مستعد رہیں گے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…