تہران (نیوزڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ایران نے عالمی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے اعلان کےساتھ ہی تیل کی پیداوار غیرمعمولی پیمانے پر بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔ ایرانی حکومت نے تیل کی پیداوار میں روزانہ 5 لاکھ بیرل بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی ایران پانچ لاکھ بیرل تیل یومیہ فروخت کرےگا۔ایرانی نائب وزیر پٹرولیم رکن الدین جوادی کے بیان کے مطابق ایران نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے علی الرغم تیل کی فروخت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔