اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک ایران تعلقات میں بڑی پیش رفت،اہم ترین اقدام کی تیاریاں، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات میں کہا کہ ایران پر سے اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد ترجیحی معاہدے کو آزادانہ تجارتی معاہدے میں تبدیل کرنے کا یہ موزوں ترین وقت ہے۔ اگر ایران رضامندی ظاہر کرے تو چند ہفتوں میں آزادانہ تجارتی معاہدے کا مسودہ بھی بھیجا جا سکتا ہے۔عالمی پابندیوں کی وجہ سے پاک ایران تجارت میں کمی آ گئی تھی، خرم دستگیر کے مطابق پاک ایران سرحد پر 3 پوسٹس کو جدید سہولیات سے مزین بھی کیا جائے گا، جن کو سڑک کے ذریعے آپس میں ملانے کے منصوبے پر بھی کام ہو رہا ہے جسے بعد میں ملک کے شمالی حصے میں جانے والی سڑکوں سے منسلک کر دیا جائے گا۔