کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کی برآمدات گرنے میں ہرگزرتے مہینے کے ساتھ تیزی ا?رہی ہے، نومبر میں پاکستانی ایکسپورٹ میں سال بہ سال 15.12 فیصد کمی آئی تھی جو دسمبر میں بڑھ کر16.80فیصد پر پہنچ گئی جس کے نتیجے میں 5ماہ کی برآمدات میں 13.88 فیصد کی کمی 6ماہ کی ایکسپورٹ میں 14.40 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات 14.40 فیصد کی کمی سے 10ارب 32کروڑ 20لاکھ ڈالر تک محدود رہیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12ارب 5کروڑ80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔اس طرح گزشتہ 6ماہ میں ایکسپورٹ مجموعی طور پر 1 ارب 73کروڑ 60 لاکھ ڈالر گرچکی ہے، جولائی سے دسمبر تک درا?مدات بھی 7.86 فیصد گھٹ کر 22ارب 24کروڑ60لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 24ارب 14کروڑ 50لاکھ ڈالر تھیں، رواں مالی سال کا تجارتی خسارہ بھی 1.35 فیصد کمی سے 11ارب 92کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 12ارب 8کروڑ 70لاکھ ڈالر رہا تھا۔اعدادوشمار کے مطابق دسمبر2015 میں 16.80 فیصد کی نمایاں کمی سے 1 ارب 78کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اشیا بیرون ملک فروخت کی جا سکیں جبکہ دسمبر2014 میں ایکسپورٹ 2ارب 14کروڑ 90لاکھ ڈالر رہی تھی۔ گزشتہ ماہ درا?مدات سال بہ سال 0.23 فیصد کے اضافے سے 3ارب 84 کروڑ 30لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 21.96 فیصد بڑھ کر 2ارب 5کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو دسمبر 2014 میں 1ارب 68کروڑ 50لاکھ ڈالر تھا، گزشتہ سال کے اس ماہ میں درآمدات3 ارب 83کروڑ 40لاکھ ڈالر رہی تھیں، نومبر2015 میں برا?مدات 1ارب 66کروڑ20لاکھ ڈالر، درا?مدات 3ارب 86کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 2ارب 20کروڑ 40لاکھ ڈالر رہا تھا