اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

حصص مارکیٹ سنبھل نہ سکی، مزید18.81ارب کا نقصان

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ملک کی تینوں اسٹاک ایکس چینج کے انضمام کے بعد وجود میں آنے والی پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) اپنے قیام کے دوسرے روز بھی مندی کا شکار رہی اور بنچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس 32300کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا۔جس سے سرمایہ کاروں کے مزید 18 ارب 81 کروڑ 19 لاکھ 59 ہزار 593 روپے ڈوب گئے، حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاو¿سز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل، سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس 32331پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔تاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی اور گزشتہ دنوں بروکریج ہاو¿س کے ڈائریکٹرز کی گرفتاری کے اثرات کے باعث سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے حصص کی فروخت کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس54.40 پوائنٹس کی کمی سے 32265.65 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایم آئی30 انڈیکس 86.52 پوائنٹس گھٹ کر 55116.77پوائنٹس، کے ایس ای 30 انڈیکس 19.09 پوائنٹس کمی سے 18838.91 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس64.55 پوائنٹس گھٹ کر 22471.33 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں 315 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔جن میں سے 85 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ، 210 کمپنیوں کے دام میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے نرخ میں استحکام رہا، مارکیٹ سرمایہ 18 ارب 81 کروڑ 19 لاکھ 59 ہزار 593 روپے کی کمی سے 68 کھرب 14 ارب 32 کروڑ 79 لاکھ 26 ہزار 185 روپے رہ گیا، منگل کو کاروباری حجم 47.31 فیصد زائد رہا اورمجموعی طور پر 12کروڑ74 لاکھ 10 ہزار 500 حصص کا لین دین ہوا۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…