نیویارک(نیوزڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔مورگن سٹینلے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدرکی وجہ سے خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ منگل کے روز بھی خام تیل کی قیمت میں ڈھائی فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 30 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھتی رہی تو تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 20 ڈالر تک گرسکتی ہے۔