اسلام آباد(نیوزڈیسک)پٹرولیم مصنوعات،عوام کی جیب پر کروڑوں کے ڈاکے کاانکشاف،کارروائی ایسی کہ آپ بھی افسوس کرینگے،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے کئی پٹرول پمپس پر چھاپے مارے گئے، جن کے دوران کم اور کھلا پٹرول فروخت کرنے پر متعدد پمپس کو سیل کر دیا گیا، بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔وزیر داخلہ کی ہدایت پر انتظامیہ نے سیکٹر ایف ایٹ اور جی نائن سمیت متعدد علاقوں میں پٹرول پمپس پر چھاپے مارے۔ کھلا اور غیر معیاری پٹرول بیچنے پر جی نائن مرکز میں دو پٹرول پمپس سیل اور ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا۔ ایف ایٹ مرکز میں بھی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جبکہ راول ڈیم چوک میں بھی ایک پیٹرول پمپ سیل کر دیا گیا۔انتظامیہ نے پٹرول پمپس سے پٹرول اور ڈیزل کے نمونے بھی حاصل کئے جبکہ ٹک شاپ پر سگریٹ فروخت کرنے کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ کم پٹرول دے کر پورے پیسے لینے والوں پٹرول پمپ کروڑوں روپے بناگئے جس کے مقابلے میں جرمانہ نہ ہونے کے برابر کیاگیا،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پمپوں کی چیکنگ کو معمول بنایاجائے اور جو پٹرول پمپ پوری قیمت وصول کرنے کے باوجود پٹرول کم فراہم کررہے تھے ان کو مستقل طورپر بند کیاجائے۔