جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پاک چین اقتصادی راہداری،خیبرپختونخوااور بلوچستان کیلئے بڑی خبر آگئی

datetime 13  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری،خیبرپختونخوااور بلوچستان کیلئے بڑی خبر آگئی،وفاقی حکومت نے اقتصادی راہداری کے حوالے سے اعتراضات کا جواب دے دیا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں سات اور بلوچستان میں پانچ خصوصی اقتصادی زونز بنانے کیلئے مقامات کی نشاندہی کر دی گئی۔ اقتصادی راہداری کے روٹ پر تحفظات اٹھے تو وزیراعظم نوازشریف نے بورڈ ا?ف انویسٹمنٹ کو خصوصی اقتصادی زونز بنانے کیلئے جگہ مختص کرنے کی ہدایت کر دی جس کے بعد اقتصادی راہداری کے قریب خصوصی اکنامک زونز بنانے کیلئے 12 مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ اقتصادی زونز کیلئے بلوچستان میں پانچ موزوں مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں ایک ہزار ایکڑ پر محیط مجوزہ تربت انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ، بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ، پانچ ہزار ایکڑ پر محیط انڈسٹریل اسٹیٹ خضدار، کوئٹہ کے قریب دشت انڈسٹریل زون اور پانچواں اقتصادی زون قلعہ سیف اللہ، ڑوب اور لورالائی کے سنگم پر قائم کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں خصوصی اقتصادی زونز کیلئے جن سات مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں 80 ایکڑ پر محیط ماربل اینڈ گرینائٹ انڈسٹریل اسٹیٹ مانسہرہ، شیر خان انٹرچینج کے قریب ایک ہزار ایکڑ پر محیط انڈسٹریل اسٹیٹ نوشہرہ، چار سو چوبیس ایکڑ پر محیط حطار انڈسٹریل اسٹیٹ فیز سیون کی توسیع، ایک سو اٹھاسی ایکڑ پر محیط ڈیرہ اسماعیل خان انڈسٹریل اسٹیٹ، کوہاٹ اور کرک کے سنگم پر ایک ہزار ایکڑ پر محیط انڈسٹریل اسٹیٹ ، انڈسٹریل اسٹیٹ غازی ، حطار ٹو اور چار سو ایکڑ پر محیط مجوزہ انڈسٹریل اینڈ اکنامک زون بنوں شامل ہیں۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…