ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چین کے اہم ادارے کاپنجاب میں بڑے منصوبے پرسرمایہ کاری کرنے کافیصلہ

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کی توانائی کے شعبہ کی معروف بین الاقوامی کمپنی چائنہ تھری گورجیس کارپوریشن کے چیئرمین لوچن کی سربراہی میں اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں توانائی کے شعبہ خصوصا سمال ہائیڈل پاور پراجیکٹس میں سرمایہ کاری اور تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چائنہ تھری گورجیس کارپوریشن نے پنجاب میں سمال ہائیڈل پاور پراجیکٹس میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا اور اس ضمن میں چائنہ تھری گورجیس کے ماہرین کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین انتہائی با اعتماد اور مخلص دوست ہیں۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دور میں پاکستان اور چین کے مابین معاشی تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ چین کی جانب سے 46 ارب ڈالر کا اقتصادی پیکیج پاکستان کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ تاریخ ساز اقتصادی پیکیج چین کے صدر اور وزیراعظم کا وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور پاکستانی عوام کے ساتھ والہانہ محبت کا مظہر ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان سمیت خطے کے لئے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام شروع ہو چکا ہے اور منصوبوں کی تکمیل سے پورے پاکستان کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں سی پیک کے تحت منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے ہیں۔ ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ پر برق رفتاری سے کام جاری ہے، اسی طرح قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں 900میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت ، اعلی معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے اور یہی وجہ ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کر رہے ہیں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سولر ، ونڈ، خصوصا سمال ہائیڈل پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اس ضمن میں چائنہ تھری گورجیس کارپوریشن پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ لے اور پنجاب میں توانائی سیکٹر میں بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھائے، ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے ۔ چائنہ تھری گورجیس کارپوریشن کے چیئرمین لو چن نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف توانائی کے منصوبوں کے لئے بے پناہ محنت سے کام کر رہے ہیں۔ چین میں بھی شہباز شریف کی غیر معمولی صلاحیتوں اور برق رفتاری سے کام کرنے کے انداز کو سراہا جاتا ہے۔ پنجاب حکومت کے ساتھ توانائی کے شعبہ خصوصا سمال ہائیڈل پاور پراجیکٹس میں تعاون کریں گے اور اس ضمن میں ہمارے ماہرین کی ٹیم جلد پنجاب کا دورہ کرکے تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف پر ہمیں بے حد اعتماد ہے اور انہوں نے اپنے صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی ہیں۔ ملاقات میں مستقبل میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے توانائی کے شعبہ میں ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چائنہ تھری گورجیس کے ایگزیکٹو نائب صدور اور اعلی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان ، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ممبر واٹر واپڈا، متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…