ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سامان بھول جانا پرانی عادت ،اب لاجواب سروس ایسی چیزبھول آئی کہ آپ کوغصہ آجائے گا

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) اربوں روپے خسارے کا شکار قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے مسافروں اور ان کے سامان کو چھوڑ کر منزل کی جانب روانہ ہو جانا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اس بار پی آئی اے میت کو ہی بیرون ملک چھوڑ کر آگئی۔بتایا گیا ہے کہ دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204نے ایک میت کو ساتھ لے کر آنا تھا لیکن انتظامیہ کی غفلت کے باعث میت دبئی ایئرپورٹ پر ہی رہ گئی جبکہ فلائٹ لاہور پہنچ گئی۔ لاہور پہنچنے پر میت کے ورثا ءجب اپنے پیارے کی لاش وصول کرنے پہنچے تو معلوم ہوا کہ میت تو دبئی میں ہی رہ گئی ہے جس پر ورثا ءکی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی۔پی آئی اے حکام نے انتظامیہ کی لاپرواہی اور واقعہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے میت کو دبئی سے آنے والی دوسری پرواز پی کے 214سے لانے کا اعلان کیا لیکن میت کو پہلے دبئی سے کراچی پہنچایا جائے گا جہاں سے اسے لاہور کے لئے روانہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دبئی سے میت لاہور پہنچانے میں غفلت پر پی آئی اے نے ہینڈلنگ کمپنی کو تحریری شکایت کی جس پر دبئی ائیرپورٹ ہینڈلنگ اسٹاف معطل کر دیا گیا ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…