کراچی(نیوزڈیسک)رواں برس پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 5 فیصد رہے گی اس کے برعکس عالمی معیشت شرح 2 اعشاریہ 9 فیصد سے آگے بڑھے گی، ورلڈ بینک کی پیش گوئی کے مطابق سال 2016ءعالمی معیشت کے لئے برا جبکہ کے پاکستان کے لئے بہتر رہے گا۔ورلڈ بینک کے مطابق سال 2016ء تیل درآمد کرنے والے ممالک کے لئے بہتر ثابت ہو گا۔ رواں برس پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 5 فیصد رہے گی اس کے برعکس عالمی معیشت شرح 2 اعشاریہ 9 فیصد سے آگے بڑھے گی۔ورلڈ بینک کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی جانے والی پیش رفت کے باعث پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔دوسری جاب پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے بیرون سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔