ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تیل کی قیمتیں،بارہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،اصل وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی سطح پر تیل کی سپلائی اتنی زیادہ کی گئی ہے کہ ممالک کے پاس اسے ذخیرہ کرنے کی جگہ کم پڑ گئی ہے،امریکہ کے توانائی کے ذخائر میں اضافہ اور چینی کرنسی میں گراوٹ کے باعث جمعرات کو تیل کی قیمتیں کمی کے بعد 32.62 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہیں۔برینٹ کروڈ تیل میں 4.7 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیئٹ 3.9 فیصد کم ہوا ہے۔دسمبر سنہ 2008 میں عالمی مالیاتی بحران کے دوران 32.40 کی سطح کو چھونے کے بعد یہ امریکی تیل کی کم ترین سطح ہے۔تیل کی قیمتیں 11 سالوں کی کم ترین سطح پرتیل کی آمدن میں کمی سے سعودی عرب کے مالی خسارے میں اضافہ ہواہے۔تاہم برینٹ کروڈ تیل کی قیمت گذشتہ 11 سالوں میں پہلی بار کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ آخری مرتبہ برینٹ تیل کی قیمتوں میں اتنی کمی اپریل سنہ 2004 میں دیکھی گئی تھی۔ضرورت سے زیادہ سپلائی اور ریکارڈ پیداوار کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ جون 2014 میں قیمتوں میں شروع ہونے والی کمی میں اب تک 70 فیصد کمی ہو چکی ہے۔اس کے نتیجے میں وہ کمپنیاں اور حکومتیں زیادہ متاثر ہو رہی ہیں جن کی آمدن کا زیادہ تر انحصار تیل پر ہے۔تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے چین نے جمعرات کو یوان کی قدر میں کمی کر دی ہے جس کے باعث خطے کی دیگر کرنسیوں اور سٹاک مارکٹس میں بھی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔دسمبر سنہ 2008 میں عالمی مالیاتی بحران کے دوران 32.40 کی سطح کو چھونے کے بعد یہ امریکی تیل کی کم ترین سطح ہے،خام تیل کی طلب میں کمی اس وقت ہوتی ہے جب امریکی ڈالر خریدار ممالک کی کرنسی کے مقابلے میں مضبوط ہو جاتا ہے اور چین دنیا کا سب سے بڑا توانائی کا صارف ہے۔آدھےگھنٹے سے بھی کم وقت کے لیے حصص کی خریدو فروخت کے بعد چین کی سٹاک مارکٹس دن بھر کے لیے بند کر دی گئیں۔گذشتہ رات امریکی محکمہ توانائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل کروڈ انوینٹریز یا ذخائر 5.1 ملین بیرلز سے 482.3 ملین تک پہنچ گئے۔امریکی حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق خام تیل کی پیداوار میں 17000 بیرل یومیہ کا اضافہ ہوا ہے اور کل پیداوار 9.22ملین بیرل یومیہ پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافہ گذشتہ چار ہفتوں سے جاری ہے۔ امریکی ریاست اوکلوہوما کے تیل کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔عالمی سطح پر بھی تیل کی فراہمی میں اضافے کی وجہ سے کئی ممالک کے پاس اسے ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہیں رہی ہے۔یونیورسٹی آف ڈنڈی اینڈ مڈل ایسٹ سپیشلسٹ کے پروفیسر پال سٹیونز کے مطابق امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ممالک میں شامل ہے کہ لیکن اب اس کے پاس بھی اور زیادہ تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش باقی نہیں رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’ذخیرہ کرنے کی جگہ کافی حد تک بھر چکی ہے اور لوگ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹینکر خریدنے کے بارے میں غور کرنا شروع ہو گئے ہیں۔‘’تاہم سپلائی اسی طرح طلب سے زیادہ رہی تو صرف ایک ہی کام ہو سکتا ہے اور وہ یہ کے اسے فروخت کر دیا جائے جس کی وجہ سے قیمتیں مزید کم ہو جائیں گی۔‘



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…