جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان یا سونے کی کان؟غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کتناپیسہ لگایا اورکتنا باہر لے گئے؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان یا سونے کی کان؟غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کتناپیسہ لگایا اورکتنا باہر لے گئے؟حیرت انگیز انکشاف،غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران کی جانے والی سرمایہ کاری کے مقابلے میں48 فیصد زائد ملک سے باہر بھجوا دیئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بھی 32 فیصد زائد ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 54 کروڑ 2 لاکھ ڈالر رہا جبکہ اس دوران 80 کروڑ ڈالر سے زائد منافع باہر بھجوا دیا گیا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے اختتام تک صنعتی شعبے میں 54 کروڑ 2 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ منافع کی مد میں 80 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ملک سے باہر بھجوائے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بھی 32 فیصد زائد ہے۔گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 60 کروڑ 63 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے گئے تھے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 64 کروڑ 5 لاکھ ڈالر صنعتی شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا منافع اور 16 کروڑ 15 لاکھ 30 ہزار سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا منافع ظاہر کیا گیا ہے ۔ سب سے زیادہ منافع 17 کروڑ 72 لاکھ ڈالر پاکستان میں مالیاتی بزنس کرنے والوں نے باہر بھجوایاجبکہ اس سیکٹر میں اس دوران نئی سرمایہ کاری کا حجم محض50 لاکھ ڈالر تھا ۔آئل اور گیس سے بجلی بنانے والوں نے 12 کروڑ 11 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے جبکہ پانچ ماہ میں صرف 2 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی کمیونیکیشن سیکٹر کے سرمایہ کاروں نے 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالر اور تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں نے 7 کروڑ 61 لاکھ ڈالر منافع باہر بھجوایا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…